چین نے ویکسین تیار کرلی، عام عوام کیلئے دستیابی بارے اہم اعلان کردیا گیا

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کی جانب سے تیار کی جانیوالی کورونا ویکسین آئندہ ماہ کے اوائل میں عام عوام کو دستیاب ہونے کی توقع ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیماریون کی روک تھام کے چینی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چار کورونا ویکسینز کلینکل ٹرائلز کے آخری مرحلے میں ہیں ان میں سے تین جولائی مین شروع کئے جانیوالے ایمرجنسی پروگرام ضروری ورکرکرز کو فراہم کی جا چکی ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسرا کلینکل ٹرائل آرام سے کیا جا رہا ہے اور یہ ویکسین نومبر یا دسمبر میں عام عوام کو دستیاب ہو گی ۔واضح رہے کہ دنیا میں کورونا سے متاثر دو

کروڑ15 لاکھ38ہزار547 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد72 لاکھ 46ہزار430 رہ گئی ہے۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور67لاکھ88 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد50لاکھ 18 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور82 ہزار 91 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 43 لاکھ 84ہزار افراد متاثر ہوئے اور سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ 33 ہزار207 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button