معلوم نہ تھا کہ دل ٹوٹنا بھی اک بیماری ہے، ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے،عمران اسماعیل

کراچی(نیوز ڈیسک)معلوم نہ تھا کہ دل ٹوٹنا بھی اک بیماری ہےہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے اصل بیماری ملک لوُٹنے سے ہوتی ہے- دل ٹوٹنے سے نہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا نواز شریف کو ملک واپس لوٹ آنے کا مشورہ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے۔گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ معلوم نہ تھا کہ دل ٹوٹنا بھی بیماری ہوتی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اصل بیماری ملک لوٹنے سے ہوتی ہے، دل ٹوٹنے سے نہیں۔ عمران اسماعیل نے نثری صنف کا استعمال کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں کہا کہ تمہیں یہ جاننا تھا تم سےمحبت کتنی ہےچاہت کتنی ہےوفاکی شدت کتنی ہے؟ ٹوئٹ کے آخری جملے میں انہوں نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لو ہم دل سےکہتےہیں اب لوٹ آؤ، کوئی توعہد نبھاؤ چلواب لوٹ آؤ۔واضح رہے کہ منگل کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آئی ہیں، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو مکمل صحتیاب نہ ہونے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر علاج واپس جاکر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھا سکتا ہے۔ نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی مشیر قانو ن بابر اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ لطیفے کے سوا کچھ نہیں، ڈاکٹر شال نے نوازشریف کا معائنہ کیا ہی نہیں اور رپورٹ دے دی،اگر رپورٹ کو مان لیاجائے تو ساری جیلیں کھولنی پڑیں گی، پاکستانی ڈاکٹرز غلط رپورٹ دیتا تو کاروائی ہوسکتی ہے، غیرملکی ڈاکٹر کوکون سمن جاری کرے؟ انہوں نے نجی ٹی وی اے آروائی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کسی لیبارٹری نے جاری نہیں کی، نوازشریف کی رپورٹ کو مان لیا جائے تو ساری جیلیں کھولنی پڑیں گی، نوازشریف کی رپورٹ غیرملکی ڈاکٹر نے بنائی اس کو کون سمن جاری کرے گا؟ پاکستانی ڈاکٹرز غلط رپورٹ دیں گے تو کاروائی ہوسکتی ہے،

ڈاکٹر شال نے نوازشریف کا معائنہ کیا ہی نہیں اور رپورٹ دے دی، نوازشریف پاکستانی ڈاکٹروں پر کیوں بھروسا نہیں کرتے؟شہبازشریف کہتے پنجاب میں بڑے اچھے ہسپتال بنائے ہیں تو نوازشریف اپنے بھائی کے بنائے ہسپتالوں سے کیوں علاج نہیں کرواتے؟ اسی طرح وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی۔رپورٹ میں واشنگٹن میں مقیم ڈاکٹر شال نے لندن میں مقیم نواز شریف کے بارے میں لکھا کہ وہ دبائو کا شکار ہیں، کووڈ 19 کی وجہ سے ان کی

حالت ایسی نہیں کہ وہ پاکستان کا سفر کر سکیں،۔ اس طرح کی جعلی میڈیکل رپورٹس کا مقصد پاکستان کے عدالتی نظام اور قوانین کا مذاق اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں۔ نواز شریف کی جانب سے امریکہ میں بیٹھے ہوئے اپنے ذاتی معالج سے جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کروا کر پاکستان بھجوانا ملک کے قانونی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا نواز شریف کے پاس آسان راستہ یہی ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کا پیسہ واپس کریں، اس کے بعد وہ لندن میں رہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button