سندھ ہائیکورٹ حریم شاہ پر مہربان ، ایف آئی اے کو ٹک ٹاکر کیخلاف کاروائی سے روک دیا

کراچی ( نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کے نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ میں برطانیہ میں ہوں، وطن واپسی پر مجھے گرفتاری کا اندیشہ ہے، ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بھی رابطہ کیا ہے، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی کارروائی کی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس میں مختلف اسپانسر کمپنیوں سے ادائیگی ہوتی ہے، ایف آئی اے اقدامات سے معاشی اور بنیادی حقوق متاثر ہوئے،

ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ویڈیو پر نوٹس دیا، ویڈیو کلپ پر پہلے ہی معذرت کرچکی ہوں۔ عدالت نے درخواست گزار کا ابتدائی مؤقف سننے کے بعد ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے حریم شاہ کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کے لیے بینکوں کو خط بھی لکھا۔ ایف آئی اے نے مزید کہا کہ فضا حسین عرف حریم شاہ کے بینک آف پنجاب اور حبیب بینک میں اکاوٴنٹس ہیں، دونوں بینک اکاونٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے جائیں۔ یاد رہے کہ حریم شاہ نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہوئی ہے لیکن ادھوری، جس کی وجہ سے ان کے ہونٹوں کی حالت انتہائی خراب نظر آرہی ہے۔تاہم حریم شاہ نے اپنی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا۔ حریم شاہ نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ اس وقت لندن میں ہیں اور کافی عرصے سے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروانے کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔ انہیں لپ فلرز کروانے کا شوق بھی تھا لہذا وہ اسپیشلسٹ کے پاس اپنے ہونٹوں کی سرجری کروانے گئی تھیں۔حریم شاہ نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ابھی ڈاکٹر نے ہونٹوں کے ایک طرف فلر ڈالا ہی تھا کہ انہیں فون کال موصول ہوئی اور اس کال کے توسط سے انہیں پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے ان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینک کو خطوط لکھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button