سینیٹ میں قائد حزب اختاف کے عہدے سے استعفیٰ واپس لوں گا یا نہیں ، یوسف رضا گیلانی نے حیران کن فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے اور میں استعفیٰ واپس نہیں لوں گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا تعلق میری پارٹی کے ساتھ ہے اور مجھے یہ عہدہ پارٹی نے دیا تھا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ میں بل کی منظوری کی ذمہ داری چیئرمین پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے خود بل کے حق میں ووٹ دیا حالانکہ چیئرمین سینیٹ ہاوس کا کسٹوڈین ہوتا ہے حکومت کا نہیں۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف

رضا گیلانی نے استفسار کیا کہ بل کو انہیں خفیہ رکھنے کی ضرورت کیا تھی؟ میں نے ہاؤس میں بھی کہا تھا کہ اس کا کریڈٹ چیئرمین کو ملنا چاہئیے۔پروگرام کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے پوری زندگی پارٹی کے لیے قربانی دی ، میں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی، اگر ڈیل کی ہوتی تو میں چیئرمین سینیٹ ہوتا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 16 ممبرز ہمارے ایسے ہیں جنہوں دھوکہ دیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا ک ہعدم اعتماد کے لیے انہیں سپورٹ ملی تھی، ہر ایم این اے کو فنڈز دیئے گئے تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر سینیٹ میں حکومت کو فائدہ پہنچانے کے الزام پر یوسف رضا گیلانی نے آج سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کی نشست سے یوسف گیلانی کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button