پی ایس ایل 7،لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے کتنا ہدف دیدیا؟ جانئے

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو کامیابی کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شریف نے دھواں دھار آغاز کیا ، فخر زمان نے صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جو لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل میں سکور کی جانے والی مشترکہ طور پر تیزترین نصف سنچری ہے، اس سے قبل عمر اکمل نے 2016ء میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کرس لین نے 2020ء میں ملتان سلطانز

کیخلاف اتنی ہی گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی ۔عبداللہ شفیق 24 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے،لاہور کی دوسری وکٹ 117 رنز پر گر گئی، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جنہوں نے شاندار 76 رنز بنائے۔اس سے قبل جمعرات سے شروع ہونے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں اپنا کامیاب آغاز کیا تھا اور کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔لاہور قلندرز آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے اور رواں ایڈیشن میں ٹیم کی قیادت نوجوان شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پانچ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 3 میں ملتان نے اور 2 میں لاہور نے کامیابی حاصل کر کھی ہے۔ میچ کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسوو، ٹِم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ وِلی، عمران خان، شاہنواز دھانی، عمران طاہر اور احسان اللہ شامل ہیں جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022ء کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہوگا۔ لیگ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے تحت صرف 8 ہزار شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ 6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button