شعری مجموعہ’’ ساتواں دن‘‘منظر عام

لاہور(کلچرل رپورٹر)ابھرتے ہوئے نوجوان شاعر عماد اظہر کیا شعری مجموعہ’’ ساتواں دن‘‘ منظر عام پر آچکا ہے۔عماد اظہر کی شاعر ی پڑھنے والے کوکائنات،روحانیت،انسانیت کی طرف متوجہ کرواتی ہے۔ساتواں دن غزلیات،گوشہ نظم اور نئی منظومات کے باب پر مشتمل ہے۔شاعری جذبات و کیفیات کو لفظوں کا دلکش روپ دینے کا نام ہے اور پوری کتاب دلکش لفظوں سے بھری پڑی ہے۔شاعر عماد اظہر نے اپنی اس کتاب کو اپنے خاندان کے نام کرتے ہوئے اپنے دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
شعری مجموعہ کا آغاز شاعر ان اشعار کی تخلیق سے کرتا ہے۔ظہور ذات تھا اور رنگ دائرے میں تھےدرون خواب ہم اپنے ہی تجربے میں تھےسمٹ چکی تھی دریچوں میں رات کی خوشبواور ایک صبح کے آثار ملگجے میں تھےعماد اظہر کے شاعری مجموعے میں دنیا کے رنگوں کے ساتھ ساتھ روحانیت کا رنگ بھی نظرآتا ہے۔شاعر کی شاعری جو اس کو باقی شاعروں سے منفرد کرتی ہے۔انکی شاعری ناامیدی اور مایوسی سے پاک ہے پڑھنے والوں کو ادب کے لطف کیساتھ ساتھ حوصلہ بھی دیتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button