چھٹی کے دن انتہائی افسوسناک خبر، 20 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، کہرام مچ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی پانویں لہر کے دوران مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 97 ہو گئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 586 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 605 ہو گئی ، اس دوران ملک بھر میں 58 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک سب سے

زیادہ کورونا کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں ، جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 774 تک پہنچ چکی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعددا ایک لاکھ 84 ہزار 455 ہے ، صوبہ پنجاب میں کورونا کے 4 لاکھ 62 ہزار 323 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 17 ہزار 436 ، صوبہ بلوچستان میں 33 ہزار 910 ، آزاد کشمیر میں 35 ہزار 218 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 489 اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان ملک عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہزار 105 ہوچکی ہے ، صوبہ سندھ میں کورونا سے 7 ہزار 738 شہری موت کے منہ جا چکے ہیں ، صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 974 ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ تعداد 976 بتائی گئی ، گلگت بلتستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 187 شہری شامل ہیں ، اسی طرح اب تک صوبہ بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 750 افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button