کورونا کے پھیلائو میں تیزی، اسمارٹ لاک ڈائون نافذ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (نیوز ڈیسک ) عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزیکے باعث کراچی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ، جن میں کراچی کے علاقے ضلع وسطی کے 4 سب ڈویژن بھی شامل ہیں کیوں کہ اب تک ضلع وسطی میں اومی کرون کے 106 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں تھے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقوں گلبرگ ، نارتھ ناظم آباد ، نارتھ کراچی اور لیاقت آباد کی متعدد یونین کونسلوں میں بھی مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ،

جس کی مدت 5 فروری تک رکھی گئی ہے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ادھر ملک بھر میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس کی پانویں لہر کے دوران مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 97 ہو گئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 586 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 605 ہو گئی ، اس دوران ملک بھر میں 58 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد رہی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button