سکول کھلنے کے پہلے روز ہی افسوسناک واقعہ
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور تعلیمی سرگرمیوں کآ آغاز ہو گیا ہے۔کئی ماہ بعد سکول کھلنے کے پہلے روز ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ میٹرو پولیٹن سکول عائشہ منزل میں نویں جماعت کی طالب سیڑھیوں سے کر جاں بحق ہو گئی۔جب کہ نجی سکول کے مالک کا کہنا ہے کہ اریبہ نامی طلبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی ،بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔بچی کو اسپتال لانے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کا انتقال ہو چکا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ والدین نے الزم عائد کیا کہ اسکول انتظامیہ کی کوتاہی کی وجہ سے 14 سالہ اریبہ آصف جان سے چلی گئی۔واضح رہے کہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد ملک بھر میں 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، پہلے مرحلے کے آغاز میں میٹرک کلاسز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل جاری ہے ۔ تعلیمی اداروں میں ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک، اور فاصلہ برقرار رکھنے کیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر نے اس حوالے سے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجیں۔کھانسی یا بیماری کی صورت میں طلبا کو ہرگز سکول نہ بھیجیں۔ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ ہاتھ با قاعدگی سے دھوتے رہیں۔ بچے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں تعلیمی ادارے کو مطلع کیا جائے۔ سکول وینز کے ڈرائیور بھی اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں گے۔ہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کورآڈینیشن فیصل سلطان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے پہلے دن اپنے بچوں اور طالبعلموں کو خوش آمدید کہتے ہیں ، مہربانی فرما کر بنیادی حفاظتی تدابیر کو پس پشت نہ ڈالیں ، ماسک لگائیں ، کلاسوں میں ہجوم نہ بنائیں ، ہاتھ صاف رکھیں ۔