پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش، سروگیسی کیا ہے؟جانئے

ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اْن کے شوہر نک جونس والدین بن گئے۔انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ہی سروگیٹ بچے کو دنیا میں لائے ہیں اور اْسے خوش آمدید کہا۔پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خوشی کے ساتھ اپنی فیملی لائف میں بچے کی آمد کا اعلان کیا۔بھارتی اداکارہ نے ساتھ ہی درخواست کی کہ ہم احترام سے اس خاص موقع پر سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کریں، آپ کا بہت شکریہ۔بالی وڈ میں سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، گز شتہ شب عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہاں

بچے کی پیدائش بھی اسی عمل کے ذریعے ہوئی۔ماضی میں بھی بالی وڈ کے کئی اداکار ایسے ہیں جن کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ عمل ہے کیا۔سروگیسی کیا ہے؟اس عمل میں والدین کا اسپرم اور ایگ حاصل کرکے لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے، پھر اسے کسی دوسری خاتون (جو اس جوڑے کے بچے کو جنم دینے کے لیے تیار ہو) کے یوٹرس (بچہ دانی) میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے۔پھر 9 ماہ وہ ماں اس جوڑے کے بچے کو اپنی کوکھ میں پالتی ہے، یعنی جینیاتی طور پر بچہ جوڑے کا ہی ہوتا ہے بس بچہ دانی کسی اور کی استعمال کی جاتی ہے، وہ خواتین جن کی عمر زیادہ ہو یا انہیں ہارمونل مسائل ہوں، انہیں ڈاکٹرز سروگیسی کا مشورہ دیتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button