انڈور شادی نہ ڈائننگ پر پابندی، پبلک ٹرانسپورٹ میں کتنے فیصد سواریاں ہونگی؟نئی کورونا پابندیاں لگادی گئیں

پشاور(نیوز ڈیسک)کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پشاور میں جزوی پابندیاں نافذ کر دی گئیں، ان ڈور شادی اور ڈائننگ کی اجازت نہیں ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد مسافر سوار کیے جا سکیں گے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے مختلف پابندیوں کے لیے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔کورونا کیسز میں 10 فیصد اضافے کے بعد نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا، 24 جنوری سے 15 فروری تک انڈور شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی،

آوٹ ڈور تقریبات میں بھی 300 فل ویکسینٹیڈ افراد کی اجازت ہوگی۔24 جنوری سے انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی،ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری سروس 24گھنٹے فعال رہنے کی اجازت ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زائد سواریوں کی اجازت نہیں ہوگی، مقدس مقامات 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد کے لیے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔سینما، تفریحی پارکس اور ہر قسم کے انڈور جیم میں 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی،کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹ، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button