بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 12 پیسےاضافہ!مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے دسمبر کے لیے بجلی مہنگی کرنے اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی ، نیپرا یکم اور دو فروری کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اہل کراچی کو 1 روپے 79 پیسے سستی بجلی ملنے کا امکان ہے۔

سی پی پی سی نے اپنی درخواست میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے چار فیصد ،ڈیزل سے 2 اعشاریہ 84 فیصد ،مقامی گیس سے 13 اعشاریہ 77 جبکہ درآمدی ایل این جی سے 13 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔دوسری طرف کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 79 پیسے بجلی سستے دینے کی درخواست دائر کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button