بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کو تیار ،محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقے دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی میں چند روز تک صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا

نیا سلسلہ جمعے سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ادھر مری میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ زیارت اور پشین میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع استور میں بھی چار روز سے وقفےوقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہے جبکہ کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button