ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کو داخل ہونے کی اجازت مل گئی لیکن کن شرائط پر؟جانئے تفصیلات

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کو داخل ہونے کی مشروط اجازت مل گئی ، متوقع برفباری کے باعث راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او) کے مطابق سیاحوں کو منگل سے مری میں داخلے کی مشروط اجازت ہوگی اور یومیہ 8 ہزار گاڑیوں کوصبح 5سے شام 5بجے تک شہر میں داخل ہونے دیا جائے گا، شہر میں تقریباً3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔سی ٹی او نے بتایا کہ مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں، مری جانے کی اجازت لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو ہی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیاح ریڈیو اسٹیشن

88.6 اورٹریفک پولیس کیآفیشلزسوشل میڈیا پیجزسے باخبر رہ سکتے ہیں، برفباری کے دوران مری آنے والیمکینکلی درست گاڑی کا انتخاب کریں۔ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ سیاح روڈ پر کھڑے ہوکر سیلفیاں بنانے سے گریز کریں۔سی ٹی اور نے احتیاط برتنے اور مری آتے وقت اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفرکا انتخاب کریں۔اس کے علاوہ سخت سردی کے پیش نظر گاڑی میں گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں، گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button