سارہ گل ایم بی بی ایس کا فائنل پروفیشنل امتحان پاس کرکے پاکستان کی پہلی خواجہ سراڈاکٹر بن گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) انسان ہمت کرے تو تمام تر سماجی، معاشی اور معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر سکتا ہے، اِس بات کی زند مثال کراچی کی سارہ گل ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی سارہ گل نے ایم بی بی ایس کا فائنل پروفیشنل امتحان پاس کر کے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی خواجہ سرا سارہ گل نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایم بی بی ایس کا فائنل پروفیشنل امتحان کراچی یونیورسٹی سے پاس کیا جبکہ وہ مختلف تنظیموں کی عہدیدار بھی ہیں ۔خواجہ سرا سارہ گل کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جاسکتی ہے اور میں نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پہلی خواجہ سرا ڈاکٹرسارہ گل نے کہا کہ اگر آپ کے اندرجذبہ ہے توکوئی بھی آپ کو کچھ کرنے سے نہیں روک سکتا، زندگی میں مشکلات تو آتی رہتی ہیں ،میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں اور ڈاکٹربننے کے بعد اب میرے والدین نے مجھے قبول کیا ہے۔ڈاکٹرسارہ گل نے مزید کہا کہ خواجہ سرا کمیونٹی سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہمت نہ ہاریں، اگرمیں ڈاکٹر بن سکتی ہوں تو کوئی بھی محنت کر کے آگے بڑھ سکتا ہے، معاشرے کے دباؤمیں آکر اپنے بچوں کو گھروں سے مت نکالیں، یہ ابھی شروعات ہے آگے جا کرانشااللہ بہتری آئے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button