نوازشریف سے متعلق شہباز شریف نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا،رانا ثناء اللہ

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے متعلق شہباز شریف نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا۔انہوں نے جیو جیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نوازشریف کو واپسی کے لیے مجبور نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا۔ن لیگ صدر نے صرف یہ لکھا کہ نوازشریف علاج کے لیے باہر جائیں گے اور علاج کروا کر کے واپس آئیں گے۔حلف نامے میں لکھا گیا ہے کہ جب ڈاکٹر لکھیں گے نوازشریف تب واپس آئیں گے۔ن لیگ قائد اپنے فیصلے سے واپس آئیں گے۔

یہ سابق وزیراعظم کو مجبور نہیں کر سکتے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواشریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت وفاقی کابینہ نے دی۔عمران خان نے کہا تھا کہ نوازشریف کی رپورٹس درست ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، نہ ہم ڈیل چاہتے ہیں۔نوازشریف واپسی کا فیصلہ خود کریں گے اور اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کسی بھی شخص کی انا اور وفا ذاتی معاملہ ہے، نوازشریف پاکستان کے سینئر ترین اور تجربہ کار لیڈر ہیں۔مفاہمت یا ڈیل ہونی ہے یا قانون سازی اس کے لیے ن لیگ تیار ہے۔آزاد شفاف انتخابات کے علاوہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں۔قبل ازیں رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے سنجیدہ کوشش کرنے کا فیصلہ ہوگا، اتحادی بھی اب اس کشتی سے چھلانگ لگائیں گے، امید ہے تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز پورے ہوں گے، بغاوت ن لیگ میں نہیں پی ٹی آئی میں ہورہی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ کے لوگ کسی اور ملک کے لوگ ہیں، 6ماہ پہلے یہ لوگ کہہ رہے تھے کہ شہبازشریف نوازشریف کیخلاف بغاوت کررہے ہیں،بغاوت تحریک انصاف میں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی بیماری کا تمسخر اڑانے سے زیادہ گھٹیا حرکت کوئی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے سنجیدہ کوشش کرنے کا فیصلہ ہوگا، اتحادی بھی اب اس کشتی سے چھلانگ لگائیں گے،امید ہے تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز پورے ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button