صبح سویرے انتہائی افسوسناک خبر، متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے، کہرام مچ گیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور ملک میں یومیہ کیسز 5 ہزار سے زائد ہوچکے ہیں جب کہ ایک دن میں ہونے والی اموات بھی ڈبل فگر میں داخل ہوگئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 53 ہزار 253 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 45 فیصد رہی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 34 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی

تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 ہو گئی جب کہ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 29 ہو گئی ہے۔این سی او سی سے معلوم ہوا ہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 930 ہوچکی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں اب تک ایک لاکھ 82 ہزار 419 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 372 ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 855 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے ، اسی طرح صوبہ بلوچستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار 729 ہے ، آزاد کشمیر میں کورونا نے 34 ہزار 770 شہریوں کو وباء کا شکار کیا جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 ہزار 446 ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وباء کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 13 ہزار 091 افراد وباء کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 7 ہزار 703 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 963 مریض کورونا کے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 969 ہے ، گلگت بلتستان میں کورونا سے 187 مریض وفات پا گئے ، صوبہ بلوچستان میں وباء سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 367 ہے جب کہ آزاد کشمیر میں اب تک 749 افراد عالمی وباء کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button