زیادتی کیس کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت پولیس حراست سے فرار

گوجرہ(نیوز ڈیسک)پنجاب کے تحصیل گوجرہ میں زیادتی کیس کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل گوجرہ میں تھانہ سٹی پولیس ملزمان کو بائیو میٹرک تصدیق کے لیے لارہی تھی، ملزمان حسن اور حسنین نے راستے میں دوڑ لگادی اور پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں ملزمان کو پولیس موبائل کے قریب سے بھاگتے دیکھا گیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان فرار ہورہے ہیں اور پولیس اہلکار کافی دیر کے بعد ملزمان کے پیچھے گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی گوجرہ تھانہ صدر کی چوکی مونگی بنگلہ کی حوالات سے قتل اور چوری کے 2 ملزمان فرار ہوگئے۔ملزمان کے فرار ہونے پر چوکی انچارج سب انسپکٹر زاہد حسین، محرر ندیم ساجد اور کانسٹیبل محمد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ تینوں پولیس اہلکاروں کوگرفتار کرکے چوکی مونگی بنگلہ کی حوالات میں بند کردیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، خیال رہے کہ ملزم عابد نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر گاؤں کے ذکاءاللہ کو قتل کردیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button