جاوید ہاشمی، جسٹس (ر) وجیہہ، اکبر ایس بابر کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور بھیدی نے لنکاڈھادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پی ٹی آئی حکومت میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے وزراء اور پارٹی رہنماؤں کی فہرست بنانے کا اعلان کر دیا۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں جاوید ہاشمی، جسٹس (ر) وجیہہ الدین ، اکبر ایس بابر کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور بھیدی لنکا ڈھانے کے لیے کمر کس چکا ہے۔تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پی ٹی آئی حکومت میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے وزراء اور پارٹی رہنماؤں کی فہرست بنانے کا اعلان کیا ہے۔

احمد جواد نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جلد آ رہا ہے،پی ٹی آئی کے دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے پی ٹی آئی کے وزراء اور رہنماؤں کی فہرست بنا رہا ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور احتساب سب کا ہو گا، ادھر ترکی میں بھی کچھ کمرے ملے ہیں۔اوور سیز پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ اس نیک عمل میں مدد کریں۔قبل ازیں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے دو روز پہلے ہٹائے گئے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔فواد چوہدری نے 5 جنوری کو اپنے ٹوئٹ میں ایک لاکھ گاڑیوں کے مری میں داخلے کو عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔اس پر احمد جواد نے فواد چوہدری کا توئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو دو دن پہلے معیشت کی مضبوطی کا ذکر کر دیا تھا اور محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا تھا تو کل رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں کیا انھیں بھی معاشی اشاریوں میں شامل کر لیں ‘انہوں نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا،کیونکہ جان تو اللہ کو دینی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button