وفاقی حکومت کا عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں لڑکا لڑکی کو برہنہ کرنے اور بلیک میلنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت قانون میں وفاقی وزیر قانون کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ خاتون کو برہنہ کرنے کی ناقابل تردید ویڈیو بطور ثبوت موجود ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسا عمل کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئیے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد کی

مقامی عدالت میں ای الیون میں لڑکا اور لڑکی کو برہنہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، ‏متاثرہ لڑکی سندس اور لڑکا اسد ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔متاثرہ لڑکی سندس کی جانب سےعدالت میں اسٹامپ پیپر دیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے ‏کہا پولیس نے یہ سارا معاملہ خود بنایا ہے، میں نے بیان حلفی کسی کے دباؤمیں آکر نہیں دیا اور میں نے کسی ‏ملزم کو شناخت کیا ،نہ ہی کسی پیپر پر دستخط کیے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ پولیس والےمختلف اوقات میں سادہ کاغذوں پردستخط اور انگوٹھے لگواتے رہے، میں‏کسی ملزم کو نہیں جانتی اور نہ کیس کی پیروی کرنا چاہتی ہوں۔خیال رہے کہ مقدمہ اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے ہی والا تھا کہ گذشتہ روز متاثرہ جوڑے نے اپنا بیان بدل لیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جب کہ وہ لڑکے کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بک رہا ہے۔ ملزم کی اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پرانی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ویڈیو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان تک پہنچ گئی، جس کے بعد انہوں نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا۔ اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، جس میں اسلام آباد پولیس کے

سب انسپیکٹر مدعی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا تھا۔02 دسمبر2021ء کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عثمان مرزا کیس میں ایف آئی اے اہلکار مسعود علی پر ملزمان کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button