مری واقعہ، حکومت کا جان کی بازی ہارنیوالے ورثاء کی مالی معاونت کی منظوری، مری کو ضلع کا درجہ دینے کا بھی فیصلہ

لاہور( نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے مری سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کی مالی معاونت کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں وزیر قانون پنجاب راجہ پشاور ، حکومتی ترجمان حسان خاور ، پی ٹی آئی رہنماء صداقت علی عباسی کے ساتھ ساتھ چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شریک ہوئے ، اس کے علاوہ سی پی او ، ڈی جی ریسکیو اور اسسٹنٹ کمشنر مری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں سانحہ مری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ، جن میں مری سانحے کے

جاں بحق افراد کے ورثاء کی مالی معاونت کا فیصلہ بھی شامل ہے ، جس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے جاں بحق افرا دکے ورثاء کیلئے ایک کروڑ 76 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے ، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ ہوا ، یہ کمیٹی سانحہ مری میں ممکنہ غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرے گی۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے اور مری کا انتظامی ڈھانچہ اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری تعینات کیا جائے گا ، ٹریفک جام ہونے کی وجوہات بننے والی سڑکوں کے چھوٹے لنکس تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button