موسم میں چند لمحوں کی خوشی کو بھی حکومت کے ناقص انتظامات نے غارت کر دیا،فضل الرحمن حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مری میں سیاحت کے لئے آنے والے خاندانوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے،قدرت کی جانب سے دئے گئے موسم میں چند لمحوں کی خوشی کو بھی حکومت کے ناقص انتظامات نے غارت کر دیا،مری کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت سیاحوں کی مدد کریں۔اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مری میں سیاحت کے لئے آنے والے خاندانوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قدرت کی جانب سے دئے گئے موسم میں چند لمحوں کی خوشی کو بھی حکومت کے ناقص انتظامات نے غارت کر دیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مری کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت سیاحوں کی مدد کریں۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button