پاک فوج کی مری میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری، ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بحال

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کی مری میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہے، ایف ڈبلیو او اور آرمی انجینئرز نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دیاہے ، پاک فوج کے متاثرین کیلئے مختلف مقامات پر 4 کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مری میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، ایف ڈبلیو او اور آرمی انجینئرز نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دی، پاک فوج کی جانب سے متاثرین کیلئے مختلف مقامات پر 4 ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے، یہ کیمپس ملٹری کالج مری، جھیکا گلی، اے پی ایس کولڈنہ اور سنی بینک سپلائی ڈپو میں کیمپ قائم کئے گئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق مری

ڈویژن کے تمام انجینئرز اور مشنری امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آرمی انجینئرز اور جوانوں نے جھیکاگلی اور گھڑیال روڈ کو کلیئر کر دیا ہے، آرمی انجینئرز جھیکاگلی، کولڈنہ شاہراہ کی بحالی میں مصروف ہیں، مزید ایک کلومیٹر روڈ کلئیرنس کے بعد جھیکا گلی سے کولڈنہ روڈ بہت جلد بحال کردی جائیگی، برف باری میں پھنسے افراد اے پی ایس اسکول کولڈنہ منتقل کردئے گئے ہیں، متاثرین میں کھانا اور دیگرسامان کی فراہمی بھی کی گئی ہے، دوسری جانب مظفرآباد سے ڈوزر امدادی کاموں کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں، 111 بریگیڈ کے جوان بھارہ کہو سے شاہراہ کھولنے میں مصروف ہیں، 111 کیجوان متاثرین خوراک اور دیگر سامان فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button