وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی حمایت کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینی چاہیے، سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے بہت صدمہ پہنچا، جنسی زیادتی کے ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا۔ جنسی زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے۔ جنسی زیادتی کے مرتکب ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔دوسری جانب وزیراعظم نےزیادتی

کے مجرموں کو نامردبنانےکےلئےقانون کی منظوری دےدی۔فیصل واوڈا نے منظوری کے بعد ڈرافٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔حکومت نےجنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےایسےمجرموں کو نامردبنانےکےلیےقانون کی منظوری دےدی۔فیصل واوڈا نے منظوری کے بعد ڈرافٹ پر کام شروع کر دیا۔جنسی زیادتی کے مجرموں کوبطورسزانامردبنایاجائےگا۔‏وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹ موٹروے کے دلخراش واقعہ میں خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے، جس کا ڈی این اے میچ اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‏ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے بھی ہماری ساری ٹیم مسلسل کوشاں ہے، جس کی گرفتاری انشاء اللہ جلد متوقع ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ملزم وقارالحسن کے برادر نسبتی عباس نے بھی اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا تھا۔ ملزم عباس، وقار الحسن کے نام پر جاری ہونے والی سم استعمال کر رہا تھا۔ اس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ازخود گرفتاری دینے والے ملزم وقار نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ ملزم عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا ہے۔ شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد علی کا دوست ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا، اس کا ڈی این اے بھی میچ نہیں ہوا، تاہم ملزم موقع پر موجود تھا یا نہیں؟ ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button