اسلام آباد میں خواتین کو گاڑی میں ہراساں کئے جانے کا انکشاف، شرمناک حرکات کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادمیں موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ رونما، تفصیلات کے مطابق ٹوئٹرپر ایک خاتون صارف کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں موٹر سائیکل پر سوار آوارہ شخص کو خاتون کو نازیبا اشارے کرتے دیکھا گیا۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک کار سے ریکارڈ کی گئی ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اندر ایک خاتون کو ہراساں کررہے ہیںاور جواب میں خاتون ان کی ویڈیو بنا رہی ہے۔مذکورہ اشخاص کو ویڈیو میں مسلسل درمیانی انگلی دکھاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے اور یہاں تک کہ وہ

گاڑی کے قریب جا کر بھی ایسا عمل کرتے ہیں۔ ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ افراد کو بخوبی علم ہے کہ ان کی ریکارڈنگ کی جا رہی ہے، لیکن وہ بغیر کسی ڈر و خوف کے وہ انہیں ہراساں کرنے میں مصروف رہتے ہیں، بعدازاں بلا جھجک اس کی کار کے قریب آ جاتے ہیں۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر اسلام آباد میں پیش آیا، جبکہ یہ مقام شاید ایکسپریس ہائی وے ہے، کیونکہ صارف نے اپنا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔اس موقع پر خاتون نے موقف اپنایا لڑکیاں اپنی گاڑیوں کے اندر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ یہ نظر انداز کرنے کی چیز نہیں اور نہ ہی یہ کوئی تفریح ہے، یہ ہراسانی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button