محمد آصف میرے کیریئر کے مشکل ترین بائولر تھے ، ہاشم آملہ

لاہور(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف ان کے کیریئر میں سب سے زیادہ تکنیکی باؤلر تھے۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن سے پہلے 38 سالہ ہاشم آملا نے کہا کہ محمد آصف گیند کے جادوگر تھے اور دیکھنے میں بہت پیارے تھے۔ہاشم آملہ نے مارک نکولس کو بتایا کہ اپنے کیریئر میں مجھے محمد آصف نے سب سے زیادہ پریشان کیا ،

وہ گیند کے ساتھ جادوگر تھے، وہ دیکھنے میں خوبصورت باؤلر تھے لیکن ان کا سامنا کرنا قطعی طور پر آسان نہیں ہوتا تھا ۔ہاشم آملا کا مزید کہنا تھا کہ محمد آصف کا سامنا کرنا سب سے مشکل تھا، میں نے اپنے آپ کو ایک ان سوئنگ گیند کھیلنے کے لیے تیار کرتا تو وہ مجھے آئوٹ سوئنگ کرکے بے بس کردیتے تھے ، میں ایک آؤٹ سوئنگر کے لیے تیاری کرتا تھا اور وہ گیند اندر لاکر مجھے کلین بولڈ کردیتا تھا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button