وزیراعظم عمران خان سے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضوراکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی کرسکتے ہیں۔ ملاقات میں نبی کریمﷺ کی قائم کردہ ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ

ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینےکے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔قبل ازیں معروف عالم دین اور عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے نئے سال کے موقع پر عوام کے نام پیغام دیا ۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میری آپ سے گزارش ہے کہ نئے سال کی ابتداء گانے بجانے اور شراب کی بجائے نیکی اور خدمت کے ساتھ کی جائے۔دیگرشخصیات نے بھی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میا ں اسلم اقبال نے نئے سال کی آمد پر اہل وطن کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022ء قوم کے لیے خوشیاں لائے گا – صوبے میں نئی سرمایہ کاری آئے گی – نئی صنعتیں لگیں گی اور لوگو ں کو روزگار ملے گا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button