اسپتال میںموجود لیگی رہنما بلال یاسین سے متعلق اہم خبر اگئی، ڈاکٹروں نے ہدایت جاری کردی

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر گذشتہ روز قاتلانہ حملہ ہوا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن میو اسپتال کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کو آپریشن کے بعد ایمرجنسی آپریشن تھیٹر سے سرجیکل ٹاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق بلال یاسین دو دن آئی سی یو میں رہیں گے۔ جس کی بعد وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بلال یاسین کو دو طرح کے زخم لگے ہیں۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ بلال یاسین کو ٹوٹل دو گولیاں لگیں تھیں۔

حملے میں ایک گولی بلال یاسین کے پیٹ کو چھو کر گزری ہے، زخم کی پٹی کر دی گئی ہے۔بلال یاسین کی ہڈی پر لگنی والی گولی کا زخم زیادہ گہرا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق شک ہے کہ ہڈی پر لگنے والا گولی کے دو ٹکرے ہوئے ہیں،ایک ٹکرا نکال دیا ہے۔ ایکسرے کے بعد دوسرے ٹکرے کے حوالے سے واضح فیصلہ کر سکیں گے۔زخم بھرنے میں چھ سے نو ماہ لگ سکتے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے میو اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں معمول کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے میں گھوم رہا تھے کہ اچانک 2 لوگ آئے ، وہ سمجھے کہ یہ پولیس والے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ مجھے مارنے آئے ہیں۔مسلم لیگ ن کی سینئیر نائب صدر مریم نواز نے بتایا تھا کہ بلال یاسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلال یاسین پر فائرنگ دہشت گردی ہے، مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ بلال یاسین کی زندگی اور صحت کے لئے فکر مند ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ پارٹی کارکنان اور قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ بلال یاسین کی زندگی اور صحت کے لئے دعا فرمائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button