برڈ فلو کی نئی وبا پھیل گئی، لاکھوں پرندے تلف

پیرس (اے ایف پی )فرانسیسی حکام نے جمعے کو کہا ہے کہ برڈ فلو وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کے سلسلے میں گذشتہ مہینے 6سے ساڑھے 6لاکھ مرغیوں، بطخوں اور دیگر پرندوں کو تلف کیا گیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ 2015 کے بعد سے ملک میں برڈ فلو کی چوتھی بڑی وبا کا خطرہ ہے۔وزارت زراعت نے 26 فیکٹری فارموں میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع دی ہے اور جنگلی پرندوں میں بھی برڈ فلو

کے 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔اسی طرح کے وائرس سے پرندوں کی ہلاکت کے صرف ایک سال بعد بھی کئی یورپی ممالک اب ایک انتہائی متعدی فلو H5N1 کا مقابلہ کر رہے ہیں۔بیلجیئم اور برطانیہ نے وبا پھیلنے کا اعلان کیا ہے جبکہ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے ڈاکٹروں نے بدھ کو کہا کہ 80 ہزار پرندوں کو ایک ہی فارم میں تلف کیا جائے گا جہاں گذشتہ ہفتے ایک لاکھ سے زائد جانور وائرس سے مر چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button