نئے سال کا تحفہ، حکومت نےعوام پر پٹرول بم گرادیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نئے سال کا "تحفہ”، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں، فی لیٹر پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے سال کا استقبال کرنے میں مصروف عوام پر دیر رات کو اچانک مہنگائی کا بم پھوڑ دیا۔وزارت خزانہ نے یکم جنوری 2022 سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول 4 روپے اضافے سے 144 روپے 82 پیسے،

ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 4 روپے اضافے سے 141.62 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اضافے سے 111 روپے 21 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 95 پیسے اضافے سے 113 روپے 49 پیسے ہو گیا۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاع رات 12 بجے سے کر دیا گیا، قیمتیں اگلے 15 روپے کیلئے طے کی گئی ہیں۔اس سے قبل اوگرا نے یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو کی نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقررکردی گئی ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے سال 2021 کا آخری ہفتہ بھی مہنگا ثابت ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق سال 2021 کے آخری ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں اور کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی کی سطح22 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button