جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ، ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کردیاگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑے کے بعد فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کو معطل کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار ساجد بلوچ نے ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کی کاپی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھی بھجوا دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو بطور جوڈیشل افسر فوری طور پر چارج چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔ جج کے خلاف کارروائی پنجاب سول سرونٹس (ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن ) رولز 1999 کے تحت کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں واقع شاہراہ دستور پر رکن

صوبائی اسمبلی عابدہ راجا کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر اعوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا تھا۔ دفتر خارجہ کے قریب واقع پیٹرول پمپ پر دو گاڑیوں میں بیٹھے افراد میں پہلے جانے کے معاملے پر تکرار ہوئی جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔ایک گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت چوہدری خرم کے نام سے ہوئی تھی جو عابدہ راجا کے شوہر ہیں، جھگڑے کے وقت تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی بھی گاڑی میں موجود تھی جب کہ دوسری گاڑی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر بیٹھے تھے۔دونوں گاڑیاں جب دفتر خارجہ کے آفس کے قریب پہنچی تو عابدہ راجا کے شوہر چوہدری خرم پیٹرول پمپ پر گاڑی سے اتر کر ایڈیشنل سیشن جج کی کار کے قریب گئے اور اُن پر حملہ آور ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button