عوام کیلئے سال نو کا تحفہ، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت5 روپے 90 پیسے اورگھریلو سلنڈر 69 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو کی نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقررکردی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button