سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4جوان دھرتی ماں پر قربان ہوگئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)ٹانک اور میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ہلاک دہشتگردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے

علاقے میر علی میں بھی آپریشن کرکے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا۔گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی تحویل میں لے لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔شہدا میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے حوالدر منور، لکی مروت کے سپاہی ذکاء اللہ، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے سپاہی فرحان اور ایپٹ آباد کےسپاہی فرحان اور ایبٹ آباد کے سپاہی شیراز شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 25 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا،آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کے روز دہشت گردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے شیواکے میں قائم پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔حملے کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان نورمر جان جام شہادت نوش کر گیا۔ واقعے کے بعد پاک فوج کی جانب سے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا۔ علاقے کی کلیئرنس تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button