ڈاکٹر نبی بخش جمانی کی ز یر صدارت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی سپروائزری کمیٹی برائے کینٹین، شاپس و کمرشل سیٹ اپس کا اجلاس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی سپروائزری کمیٹی برائے کینٹین، شاپس و کمرشل سیٹ اپس کا اجلاس جمعرات یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں نائب صدرانتظامی و مالیاتی امور پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔کمیٹی اجلاس کی صدارت صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں کیمپس میں معیاری اشیاا وربہترین و سستے کھانے کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے مختلف فیصلے کیے جن میں کینٹینوں، حجام، فوٹوسٹیٹ کی دکانوں اور جنرل اسٹررز پرمعیاری مصنوعات اور خدمات کی دستیابی کے ساتھ ساتھ حفظان

صحت کے اصولوں کے اطلاق اور کنٹرول شدہ قیمت کویقینی بنانا شامل ہیں ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد جلد ہی معیاری خدمات فراہم کرنے والی فرمز اور کنٹریکٹرز ٹینڈرز کے ذریعے موقع دیا جاے گا تاکہ وہ کو ایک مسابقتی طریقے گزر کر آئیں کیے جس کے بعد نئے آنے والے کنٹریکٹرز کی نگرانی موجودہ کمیٹی اپنےمنظور شدہ معیارات کے مطابق کرے گی۔کمیٹی میں فیصلہ کیا کہ پہلے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ رعایتی قیمتوں کے سیٹ اپ اور معیاری مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی جبکہ کیمپس میں کھانے کے بہترین مراکز بھی قائم کیے جائیں ۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اگلے مرحلے میں کیمپس میں انٹرنیشنل چینز اور ان کے سیٹ اپ متعارف کرائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نبی بخش جمانی نے کیمپسز میں رعایتی نرخوں کے ساتھ معیاری سیٹ اپ متعارف کرانے کے لیے کمیٹی کی محنت اور کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی حوصلہ شکنی کے لیے حکومت کی ہدایات پر بھی عمل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات کا خیرمقدم کیا کہ کمیٹی اپنے مانیٹرنگ کے نظام کے ذریعے صحت مند کیمپس کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی ایسے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک، نائب طالبات کیمپس، پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان،چیف میڈیکل آفیسر

ڈاکٹر آسیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ و پروٹوکول الحسن ، سیکورٹی کنسلٹنٹ بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد سلیم خان، پرووسٹ طالبات ڈاکٹر حمیرا اشفاق، مشیر طلبا ڈاکٹر توقیر سرگانہ، مشیر طالبات ڈاکٹر سمیعہ چغتائی، ڈپٹی ڈایریکٹرایچ آرایم ملک ظہور احمد، صدر جامعہ کے قانونی مشیر ایڈوکیٹ افتخار احمد،انچارچ تعلقات عامہ و پروٹوکول ناصر فرید ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سروسز ریاض خان نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں