حمزہ شہباز کو 24گھنٹوں میں اسپتال منتقل نہ کیے جانے کی صورت میں ن لیگ نے بڑی دھمکی دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اگر حمزہ شہباز کو چوبیس گھنٹوں میں ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو وزیراعلی ہائوس کا گھیرائو کریں گے ،حمزہ شہباز کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شہزاد اکبر ہوں گے،شہزاد اکبر صاحب آپ پردیسی ہیںاور چند دنوںکے لئے آئے ہیں لیکن ہم آپ کوبھاگنے نہیں دیں گے۔شہباز سریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اثاثہ جات کیس کی تفتیش پہلے ہو چکی تھی، اس کیس میں دوبارہ تفتیش کرنا قانونی عمل نہیں تھا،جھوٹوں کے آئی جی شہزاد اکبر ہیںجو ساتواں آئی جی ہے ،

یہ نیب کی تفتیش کے حوالے سے روزانہ پریس کانفرنس کرتے ہے ،یہ کرہ ارض کا سب سے جھوٹا انسان ہے ،اس کیس کے تانے بانے شہزاد اکبر سے ملتے ہیں ،شہباز شریف کے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں ،کسی سرکاری منصوبے میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے 1935 میں کاروبار شروع کیا تھا،شہزاد اکبر بتائیں جہانگیر ترین کب لندن سے واپس آ رہے ہیں ،انہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ،شہزاد اکبر صاحب آپ پردیسی ہیں اور آپ چند دونوں کے لئے آئے ہیں لیکن ہم آپ کو بھاگنے نہیں دینگے اور آپ کا نام ای سی ایل میں ہو گا ،ہم نے نیازی سروسز لمیٹڈ کی طرح کا کاروبار نہیں کیا ،شہباز شریف کے وزیراعلی ہونے کی وجہ سے ان کے بچوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ،سندھ میں گنے کی قیمتیں 160 روپے رکھی گئی لیکن پنجاب میں دبائو کے باوجود 180 روپے ہی قیمت رہی اور کسانوں کو فائدہ ہوا ،شوگر ملز ایتھانول بناتی ہیں جس پر 2 روپے ٹیکس لگایا اور شوگر ملز مالکان عدالت گئے ،اس وقت کی حکومت نے اربوں روپے ٹیکس کی مد میں شوگر ملز سے وصول کیا اور اس حکومت نے وہ ٹیکس ختم کر دیا ہے ،شہزاد اکبر کو الزامات لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، ہم نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست دی جسے چیف سیکرٹری آفس نے وصول کرنے سے انکار کر دیا ہم نے وہ درخواست آئی جی جیل خانہ جات کو جمع کروا دی ہے لیکن حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا، شاید حکومت وزیراعظم آفس کے حکم کا انتظار کر رہی ہے کیونکہ یہ ریموٹ کنٹرول حکومت ہے ،شریف خاندان کے

باقی لوگوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں ،حمزہ شہباز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے ،صحت پر سیاست کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، شہباز گل اور شہزاد اکبر کی زبان درازی کا ہم جواب دے سکتے ہیں لیکن ہم صبر اور اخلاق کا دائرہ نہیں چھوڑنا چاہتے ،یہ باز نہ آئے تو ہمیں جواب دینا آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیا جیل میں کورونا کے علاج کی سہولتیں موجود ہیں اگر حمزہ شہباز کو آئندہ 24 گھنٹوں ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو ہم ملک بھر سے کارکنوںکو اکٹھا کر کے وزیراعلی ہائوس کا گھیرائو کرینگے ،حمزہ شہباز کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شہزاد اکبر ہوں گے ،یہ حکومت کے انتقام کی انتہا ہے کہ حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button