پاکستان کے اہم ترین شہر میں ڈھماکہ، افسوسناک اطلاعات موصول

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں امدادی اداروں نے اسپتال منتقل کردیا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے عوام میں خوف پھیل گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا، شواہد جمع کیے جانے کے بعد دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں