موٹرسائیکل سواروں کیلئے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لٹرکمی کردی گئی

نئی دہلی(این این آئی ) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ نے موٹرسائیکل سواروں کے لئے پٹرول کی قیمت 25 روپے فی لیٹرکم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورن نے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری 2022 تک موٹرسائیکل سواروں کے لئے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹرکمی رہے گی۔ہرخاندان ایک مہینے میں 10 لیٹرپٹرول پریہ سبسڈی حاصل کرسکے گا۔

راشن کارڈ رکھنے والوں کو موٹرسائیکل یا اسکوٹرمیں پٹرول ڈلوانے کے بعد 25 روپے فی لیٹرکے حساب سے سبسڈی ان کے بینک اکانٹ میں ٹرانسفرکردی جائے گی۔وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ گھر میں موٹرسائیکل ہوتے ہوئے مہنگے پٹرول کی وجہ سے لوگ نہیں چلا سکتے۔ ان حالات میں کودیکھتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کے لئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button