پہلے سے بھی زیادہ طاقتور بارشوں کا نیاسسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (این این آئی)چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 5 اور 6 جنوری کو رواں سردیوں کی دوسری بارش کا امکان ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ اس دوران شہرِ قائد میں گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے، 4 جنوری سے شہر میں بوندا باندی بھی شروع ہو سکتی ہے۔سردار سرفراز کے مطابق بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان سے ملک میں داخل ہو گا، یہ نیا مغربی سلسلہ سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقت ور ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بارش اور ہوائوں کا یہ نیا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ اثر انداز ہو گا، یہ سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، اس دوران دن کے وقت مطلع صاف جبکہ رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران کراچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button