پی ٹی آئی حکومت نےمنصوبوں کی تشہیر میں قومی خزانے کے بے دریخ استعمال میں گزشتہ حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کرنے اور قومی خزانے کو بے دریغ خرچ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور عوام کو اس بات کا یقین بھی دلایا تھا کہ اُن کا پیسہ پی ٹی آئی کی حکومت کے ہاتھوں محفوظ رہے گا اور صرف ان کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گا۔ لیکن حال ہی میں پی ٹی آئی کے ان دعووں کی قلعی کُھل گئی، پاکستان تحریک انصاف نے منصوبوں کی تشہیر میں فنڈز کے بے دریغ استعمال میں گذشتہ حکومتوں کو بھی پچھاڑ دیا۔نجی ٹی وی چینل سٹی فورٹی ٹو کے مطابق سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا

کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر کے لیے 1 ارب 84 کروڑ روپے کا مزید اضافی فنڈ منظور کیا گیا اور اب ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر تحریک انصاف کی حکومت مجموعی طور 2 ارب 80 کروڑ روپے کا فنڈ خرچ کرے گی ۔قبل ازیں قبل پنجاب حکومت نے 1 ارب روپے کا بجٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کی تشہیر پر خرچ کرنے کی منظوری دی تھی اور پنجاب حکومت نے پروگرام کی تشہیر کے لیے اب مزید اضافی فنڈز جاری کرے گی۔خیال رہے کہ رواں مالی سال میں پنجاب حکومت ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر 49 کروڑ 13 لاکھ اور مالی سال 23-2022ء میں 90 کروڑ 31 لاکھ روپے جبکہ مالی سال 24-2023ء میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر 99 کروڑ 34 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ رواں برس جون میں پنجاب کابینہ کے وزرا کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔ اس ضمن میں جاری کی گئی سمری کے متن کے مطابق 5 معاونین خصوصی اور 5 اسپیشل اسسٹنٹ کو بھی نئی کاریں ملیں گی، نئی کاریں خریدنے کے لیے 16 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہو گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق سمری منظور ہوتے ہی نئی کاروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button