نیا سال تحریک انصاف کو لے ڈوبا ، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز دیسک)نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےسینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ نواز شریف کیا سوچ رہے ہیں، اور ان کی خواہش کیا ہے لیکن ہم اس بات سے لا علم ہیں کہ اگر نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی ڈیل کرنی ہے تو اس ڈیل کی نوعیت کیا ہو گی ، اس میں کیا لین دین ہو گا اور اس پر عمل کب ہو گا، البتہ یہ معلوم ہے کہ کچھ ہونے جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کی بات کی جائے تو ہمیں یہ بھی پتہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ خان صاحب نے اب جانا ہے۔ کیونکہ عمران خان کے رہنے سے اسٹیبلشمنٹ کی بہت سبکی ہوئی ہے۔

اسی لیے اسٹیبشلمںٹ کے سینئیر لوگوں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے لیکن ہمیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ اسٹیبشلمنٹ کے سربراہ آرمی چیف اس حوالے سے کیا سوچتے ہیں، انہوں نے اپنی سوچ کو بہت مخفی رکھا ہوا ہے ، لہٰذا جہاں ہمیں کچھ باتوں کا علم ہے وہیں ہم زیادہ باتیں نہیں بھی جانتے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ تبدیلی تو آئے گی اور حکومت بھی جائے گی تاہم کون سی حکومت آئے گی ، کتنا عرصہ رہے گی اور کس طریقے سے آئے گی اس حوالے سے تبصرہ کرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں تک پیش گوئی کر سکتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت یہ سال سروائیو نہیں کرے گی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ جتنی دیر رہ سکے ، رہ لے۔ ان کو جن مشکلات کا سامنا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر ان مشکلات کو حل نہیں کر سکتے۔اب اگر اسٹیبلشمنٹ نے ہی فیصلہ کر لیا ہے تو مستقبل میں جب حکومت کو ان کی ضرورت پڑے گی تو اسٹیبلشمنٹ ان کا ساتھ نہیں دے گی۔ ابھی حکومت نے جو 33 بل پاس کروائے ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ آئندہ کچھ عرصہ میں کوئی ایسا وقت آئے گا جب حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی مدد کی ضرورت ہو گی لیکن وہ مدد نہیں کرے گی ، اب صرف اُس دن کا انتظار ہو رہا ہے کہ کب ایسا ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button