نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں یا نہیں ، ایاز صادق نےبتادیا

اسلام آبا د(نیوز دیسک) مسلم لیگ ن کےسینر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اپنے ہی بیان سے مُکر گئے اور صفائیاں پیش کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ میری لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ، میں نے ان سے وطن واپسی سے متعلق سوال کیا لیکن انہوں نے مجھے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا بیان ٹھیک ہے کیونکہ جو میں نے کہا وہ میری ذاتی رائے ہے پارٹی کی رائے یا اعلامیہ نہیں ہے، تاہم میں نواز شریف کی واپسی سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں۔ ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے بارے میں حکومتی بوکھلاہٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔نواز شریف نہیں آتے تو بھی اور آنے کا اعلان کرتے ہیں تو حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نواز شریف کو واپسی لاسکتی ہے تو اب تک لائی کیوں نہیں؟ ملک کے سیاسی مستقبل سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئیر رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں شیخ رشید کی طرح جھوٹی پیشگوئیاں کرنے والا نجومی نہیں ہوں لیکن میں اتنا محسوس کرسکتا ہوں کہ کچھ نہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا تھا کہ جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے، جو ہوگا دھماکہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں ممکن ہے کہ وہ میرے لندن جانے سے پہلے ہی واپس آ جائیں۔ جس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق بیانات کو پارٹی پالیسی کے منافی قرار دے دیا تھا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف واپسی بارے ایاز صادق کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے، پارٹی سمجھتی ہے فی الحال نوازشریف کو لندن علاج کروانا چاہئیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button