جیل میں قید حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ رابعہ کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز تمام اہل خانہ نے جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی، اور ہفتہ، اتوار کی درمیانی شب حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد احتیاطی طور پر رابعہ حمزہ نے اپنا کورونا

ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا، اب حمزہ شہباز خاندان کے سارے افراد کے کورونا سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے حمزہ شہباز شریف کو اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کو مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔پنجاب حکومت نے حمزہ شہباز شریف کو اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری عطاتارڈ کا چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا تھا۔ حمزہ شہبازشریف کو جیل سے اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button