لاہوریوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے نئی بسیں چلانے کی منظوری دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ماحول دوست100فیڈربسیں چلانے کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایکو فرینڈلی اربن بسیں چلنے سے سموگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ایکوٹرانسپورٹ ڈی جی خان، فیصل آباد، بہاولپور و دیگر شہروں کو بھی فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ایکو فرینڈلی اربن بس پراجیکٹ پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کی سہولت کیلئے بڑے شہروں میں

ماحول دوست بسیں چلانے کی ہدایت کی اور لاہور میں مزید فیڈر بسیں چلانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے لاہورمیں پہلے مرحلے میں 100 فیڈر بسیں چلانے کے فیصلے کی اصولی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی کے لئے ایکو فرینڈلی اربن بس پراجیکٹ لارہے ہیں۔ایکو فرینڈلی اربن بسیں چلنے سے سموگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹھوکر نیاز بیگ پر انٹرنیشنل لیول بس سٹینڈ منصوبے پر رپورٹ طلب کرلی اور ٹھوکر نیازبیگ بس ٹرمینل کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ ٹرمینل کے قیام سے شہر میں ٹریفک اورماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری فنانس،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے اجلاس میں شرکت کی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کابینہ نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری دے چکی ہے۔

نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گا۔نئے بلدیاتی نظام کو مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے اور پہلی بار براہ راست انتخابات کرائے جائیں گے۔نئے بلدیاتی نظام سے مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بااختیار بلدیاتی ادارے قائم ہوں گے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button