سنتھیا رچی ایک مہرہ، ان کے پیچھے کون لوگ ہیں ؟عدالت سے بڑی خبر سامنے آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ سنتھیا رچی ایک مہرہ ہے میں ثابت کرنگا ، ان لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو امریکی خاتون کے پیچھے ہیں ، خواتین کی عزت کرتا ہوں، ریپ اور شراب کے الزامات لگائے گئے سب تفصیل میرے پاس موجود ہے ، مجھے انصاف چاہیے ۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ سنتھیا ایک مہرہ ہے، میں یہ دنیا کے سامنے ثابت کرونگا،ان لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو سنتھیا کے پیچھے ہیں، سنتھیا کو پیسے کون دے رہا ہے، کونسی گلی میں یہ فیصلے ہو رہے ہیں سب ایکسپوز کرونگامیں 50 سال تفتیشی رہا ہوں،
وقت آنے پر ایکسپوز کرونگا۔انہوںنے کہاکہ میں خواتین کی عزت کرتا ہوں، میں نے آج بھی انکے پیچھے کوئی بات نہیں کی، سنتھیا کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے، 7 میڈیا ہاؤسز نے میرے پر ریپ کا الزام لگایا، شراب کے بھی الزامات لگائے، سب تفصیل میرے پاس موجود ہے،پہلی تفتیش میرے حق میں رہی، میں نے جو شواہد پیش کیے وہ سنے گئے، ہماری پارٹی کو نقصان پہنچانے کے کوشش کی گئی،میں کھڑا رہا،مخالفوں نے کورٹ میں میرٹ کی تو بات نہیں کی، پہلے کہہ دیا ریپ ہے، جو درخواست دائر کی اس میں لکھا ہراسانی،اتنا بدنام کرنے کے بعد بھی کوشش کی کہ چالاکی کے ساتھ ایف آئی آر درج ہوئی جائے۔رحمان ملک نے کہاکہ مخدوم شہاب الدین کے بارے میں کہا گیا کہ انہوں نے پیچھے سے زپ کھولی انکا تو نام نہیں لیا پھر ، کسی انڈین فلم کا سین بنا کر میرے پہ تھوپ دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ سٹے کی میں بات نہیں کرونگا کیونکہ وہ میری پارٹی نے کیا ہوا ہے، مجھے اللہ سے انصاف چاہیے،میں تو چاہتا ہوں یہ تفتیش ہو۔ انہوںنے کہاکہ میں لیٹ آتا ہوں لیکن ٹھا کر کے آتا ہوں۔