حکومت کا عوام پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نومبر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔ بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔درخواست کی سماعت آج نیپرا میں ہوگی۔ درخواست منظورہونے کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد بجلی اورکوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی۔فرنس آئل سے 1.71 فیصد جبکہ مقامی گیس سے 12.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درآمدی ایل این جی سے 14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی۔جوہری ایندھن سے 17.51 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ نیپرا نے نومبر کے لئے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی۔ خیال رہے کہ ایک سال کے دوران فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 18 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا، پے درپے 9 مرتبہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے صارفین کی جیبوں سے ساڑھے 600 ارب روپے سے زائد رقم حاصل کی گئی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سال 2021ء کے دوران فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 18 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کل 9 مرتبہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا، یہ اضافہ نیادی ٹیرف، سرچارج، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا، جس کے نتیجے میں صارفین کی جیبوں سے ساڑھے 600 ارب روپے سے زائد نکال لیے گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button