انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جانی نقصان کی اطلاعات

سیہون (این این آئی)سیہون میں انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسیں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایک بس میں سوار افراد بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے بعد لاڑکانہ سے کراچی آرہے تھے جبکہ دوسری بس کراچی سے پنجاب کی طرف جارہی تھی۔جائے حادثہ کے مقام مانجھند کے قریب دونوں بسیں ٹکرا گئیں، جس سے 2 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔حادثے کے فوری بعد جاں بحق اور زخمیوں کو مانجھند اور جامشورو

اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ آنے جانے والے راستے بلاک ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افسوسناک حادثے پر دکھ و افسوس کااظہار کیاہے۔انہوں نے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع باعث صدمہ ہے۔متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔پیپلزپارٹی چیئرمین نے حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button