منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی چیزوں پر ٹیکس؟وزارت خزانہ نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی)زارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں عام آدمی کے استمعال کی کسی چیز پر ٹیکس نہیں لگے گا۔ایک انٹرویومیں ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا اور کئی ممالک کے کورونا وبا کی وجہ سے قرض بڑھے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے

لیکن ہم مینیج کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور 6 ماہ میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں نیچے لے کر آئے ہیں البتہ ملک سے باہر سے آنے والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ منی بجٹ میں عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے، منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے اور اس میں عام آدمی کے استمعال کی کسی چیز پر بھی ٹیکس نہیں لگے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button