نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، نانا نے 9سالہ نواسی کو ہوس کا نشانہ بنادیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سوتیلے نانا نے 9 سالہ نواسی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 9 سالہ بچی کو زیادتی کو نشانہ بنا دیا گیا۔بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے والا رشتے میں اس کا سوتیلا نانا تھا۔چائلڈ پروٹیکشن کی چئیرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو لاہور میں گلبرگ کے علاقے سے تحویل میں لے لیا گیا۔سارہ احمد نے بتایا کہ بچی کو اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا،بچی کے چھوٹے بھائی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادتی کا شکار بچی کا

میڈیکل کروانے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔دوسری جانب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جنسی زیادتی کے کیسز کے تشویش ناک اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں درجنوں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانوں میں گیارہ ماہ کے دوران جنسی زیادتی کے کل 481 جبکہ اجتماعی جنسی زیادتی کے 26 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ تیزاب گردی کے بھی 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں پنجاب کے 5 شہروں کو خواتین کیلئے حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین کیلئے غیر محفوظ قرار دیے گئے 5 شہروں میں گزشتہ ایک سال کے دوران 286 خواتین قتل کی گئیں۔خواتین کے قتل کی وارداتوں کے حوالے سے لاہور سب سے خطرناک شہر رہا جہاں خواتین کے قتل کی 89 وارداتیں ہوئیں۔ جبکہ فیصل آباد خواتین کے قتل کی وارداتوں کے حوالے سے 66 واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ راولپنڈی میں 48 حوا کی بیٹیاں، گوجرانوالہ میں 42، سرگودھا میں 41 قتل کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے اغواء کے 136 واقعات،گھریلو تشدد کے 134، اقدام قتل کے 38 واقعات رپورٹ ہوئے۔ جبکہ غیرت کے نام پہ قتل کے سب سے ذیادہ 15 واقعات فیصل آباد میں رپورٹ ہوئے۔ یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت کا دعویٰ ہے کہ جنسی زیادتی کے جرم کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کے ذریعے سخت ترین سزاوں کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button