بلاول بھٹو پارٹی کو بنانا چاہتے ہیں تو آصف زرداری اور فریال تالپور سے جان چھڑانا ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے بلاول بھٹو زرداری کو اہم سیاسی مشورہ دے دیا ، فوادچوہدری کہتے ہیں کہ اگر پیپلزپارٹی کے چئیرمین پارٹی کو بنانا چاہتے ہیں تو انہیں آصف زرداری اور فریال تالپور سے جان چھڑانا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کو تباہ و برباد کردیا ، پیپلزپارٹی جیسی بڑی جماعت جو بے نظیر بھٹو کی میراث تھی وہ ختم ہوگئی اور اب پاکستان پیپلزپارٹی تو اندرون سندھ کی جماعت بن چکی ہے ، اس صورتحال میں اگر پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو پارٹی

کو بنانا چاہتے ہیں تو انہیں آصف زرداری اور فریال تالپور سے جان چھڑانا ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اسلام آباد میں ڈاکٹر سے ملنے آئے ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اب نوازشریف کا سیاسی باب بند ہوچکا ہے، ن لیگی قائد سپریم کورٹ اور نیب قانون میں ڈبل نااہل ہیں، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کیلئے ایسی باتیں کرتے ہیں، حکومت تو چاہتی ہے نوازشریف کو واپس لایا جائے ، ملکی تاریخ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کا اب سیاسی باب بند ہوچکا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ انہیں واپس لایا جائے لیکن وہ برطانیہ میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں ، عدالت کو چاہیے تھا کہ ان کے بیرون ملک بھجوانے کے گارنٹر ن لیگی صدر شہبازشریف سے پوچھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ون پیج کا ایشو نہیں ہے، لیکن یہ کہنا کہ فوج کے کہنے پرسورج نکلتا اور ڈوبتا ہے تو اس سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، لیکن اپوزیشن سینیٹ میں اکثریت رکھتی ہے لیکن صادق سنجرانی کو ہٹانے کے بھی قابل نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button