پاک فوج کی گاڑی بم دھماکے میں تباہ، جانی نقصان کی اطلاعات

ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک) کلاچی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے دھماکے میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں فورسز کی گاڑی میں دھماکہ ہوا۔ دھماکہ سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے ہوا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ جہانگیر آباد روڑی گاؤں کے

مقام پر ہوا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکے میں چار جوان زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سی ایم ایچ لایا گیا جہاں پر الیاس نامی جوان شہید ہو گیا جبکہ عزیز، پیر محمد اور صوبیدار فیاض کو طبی امداد دئے جانے کے بعد ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ واقعہ کے فوری بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں